Posts

Showing posts from October, 2017

فیورٹ پوسٹ

Image
سوات کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ظہیر الاسلام نے کہا ہے کہ شرعی نظام عدل کے تحت ریوینو سائیڈ پر عوام کو سستہ انصاف فراہم کررہے ہیں ، ملاکنڈ ڈویژن سے مکمل کرپشن کا خاتمہ کرکے دم لیں گے ، کرپشن کے خلاف کسی بھی سطح پر سفارش اقربہ پروری برداشت نہیں کریں گے ، بینچ اور بار لازم اور ملزوم ہے جہاں کئی بھی کوتاہی ہو تو وکلاء حضرات نشاندہی کریں ، ہم خوش آمدید کہیں گے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بروز ہفتہ سوات بار ایسو سی ایشن کے وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سوات عامر آفاق ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر طاہر خان ، اے سی بابوزئی شہاب محمد خان اور پشاور بار مینگورہ بینچ کے صدر شمشیر علی خان بھی موجودتھے ، تقریب کا باقاعدہ آغاز بخت امین ایڈوکیٹ نے تلاوت کلام پاک سے کیا اور سٹیج سیکرٹری کے فرائض امجد حسین ایڈوکیٹ نے سرانجام دی ، اس موقع پر سوات بار ایسو سی ایشن کے صدر مجاہد فاروق ایڈوکیٹ نے کہا کہ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ظہیر الاسلام صوبہ بھر میں ایک اچھے بیوروکریٹ یا د کیا جاتا ہے ، اس کی اس عوام دوست فرائض منصبی کو دیکھتے ہوئے حکومت پاکستان نے ان کو تغمہ شجاعت سے نوازا ہے اور ہم بھی توقع رکھت