Posts

Showing posts from February, 2018

فیورٹ پوسٹ

Image
ٹریفک پولیس کی خوش اخلاقی نے پورے سوات پولیس کا نام روشن کردیا  شہر میں گھومتے ہوئے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے انگلینڈ میں گھوم رہے ہیں۔ڈی پی او سوات  سوات ٹریفک پولیس میں انعامات کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے ،خوش اخلاقی اور صفائی پر مذید ساٹھ اہلکاروں میں تین لاکھ روپے کے چیکس تقسیم ،ساڑھے پندرہ لاکھ روپے تقسیم کئے گئے ،گزشتہ روز ڈی پی او افس میں سوات ٹریفک پولیس میں تقریب تقسیم انعامات منعقد کی گئی جس میں ڈسٹرکٹ پولیس افیسر سوات واحد محمود ،سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم ،سوات پریس کلب کے چیر مین شہزاد عالم ،سابق صدر یونین اف جنرنلسٹ حضرت بلال ماماجی اور تحصیل کونسلر گل کدہ زاہد خان عرف باز خان نے سوات ٹریفک پولیس میں اچھی کارکردگی ،خوش اخلاقی اور صفائی پر ساٹھ اہلکاروں میں پانچ پانچ ہزار روپے کے چیکس تقسیم کئے اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کپٹن ریٹائرڈ واحد محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک پولیس کی خوش اخلاقی نے پورے سوات پولیس کا نام روشن کردیا گیا اور آج شہر میں گھومتے ہوئے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے انگلینڈ میں گھوم رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس خوش اخلاقی کو