سوات انصافیوں کے حکومت کے خاتمے کے ساتھ ہی مینگورہ میں پولیس گردی شروع-



سوات انصافیوں کے حکومت کے خاتمے کے ساتھ ہی مینگورہ میں پولیس گردی شروع ،پولیس نے غریب روزہ داروں کے خلاف ڈھنڈے اٹھا لئے
 ،افطاری کے اوقات میں شریف شہریوں کی پھگڑیاں اچھالنے کا سلسلہ جاری ،مینگورہ پولیس سٹیشن کے سامنے ناظمین اور علاقہ عوام کا احتجاج ،ڈی ائی جی اور ڈی پی او سے مداخلت کا مطالبہ ،پی ٹی ائی کے حکومت کے خاتمے کے ساتھ ہی مینگورہ میں پولیس گردی شروع ہوگئی اور گزشتہ روز افطاری کے وقت حاجی بابا روڈ پر دو فریقین کے دومیان تصادم کے وقت مینگورہ پولیس نے ڈی ایس پی حبیب اللہ کی موجودگی میں فائرنگ شروع کی جس سے عوام میں بھگدڑ مچھ گئی اور وہ جان بچانے کیلئے دکانوں میں چھپ گئے جبکہ حاجی بابا میں دکانیں بھی بند ہوگئی تصادم میں پولیس ایک اہلکار بھی زخمی ہوا ،پولیس نے اپنی نااہلی اور غفلت چھپانے کیلئے سابق یوسی نائب ناظم امیر زیب اور انکے بھائی جہان زیب سمیت متعدد افراد پر مقدمہ درج کرکیا ،علاقہ معززین جب دونوں کو پولیس سٹیشن لے ائیں تو مینگورہ پولیس نے مین گیٹ بند کرکے ان کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس کے خلاف یوسی ناظمین کونسلران اور علاقہ معززین کی بڑی تعداد مینگورہ پولیس سٹیشن پہنچ گئے اور انہوں نے رات گئے مینگورہ پولیس سٹیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مقررین کا کہنا تھا کہ مینگورہ شہر میں پولیس گردی نے عوام کا جینا محال کر رکھا ہے اور عوام کو بے عزت کرانے کیلئے جان بوجھ کر ڈی ایس پی حبیب اللہ اور ایس ایچ او اختر ایوب کو تعینات کیا گیا ہے تاکہ شریف شہریوں کو بے عزت کیا جائیں اس موقع پر انہوں نے حکام بالا سے دونوں کے تبادلے کا مطالبہ کیا ۔

تحریک انصاف بچوں کے پارکوں اور گراونڈز پر سرکاری دفاتر بناکر اس کی تین مرتبہ افتتاح کرتے ہیں، مسرت احمد زیب.

سوات ممبر قومی اسمبلی اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما مسرت احمد زیب نے کہا کہ فضل حکیم ہر اس منصوبے کی دوبارہ افتتاح کررہے ہیں جو اس سے پہلے عمران خان اور پرویز خٹک نے کیا ہے، بچوں کی پارک کو ختم کرکے اس پر دفاتر بنانا کہاں کا انصاف ہے، صوبے میں کوئی میگا پراجیکٹ شروع نہ ہونا انصاف حکومت کی سب سے بڑی ناکامی ہے،نمائندوں کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے مسرت احمد زیب نے کہا کہ پچھلے سال بچوں کا پارک ختم کرکے اس پر ریسکیو کے دفتر کا افتتاح پرویز خٹک نے کیا تھا اج اس کی دوبارہ افتتاح فضل حکیم کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ اسی طرح کالام میں پہلے ارمی ، پھر اے این پی اور پھر عمران خان اور پرویزخٹک نے پاور ہاؤس کا افتتاح کیا لیکن چار سال گزرنے کے باوجود اس پر کام شروع نہ ہو سکا، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف والوں کو کام صرف پتے کاٹنا ہوتے ہیں وہ کوئی منصوبہ نہ تو شروع کرسکتا ہے اور نہ ہی اس کو مکمل ، انہوں نے کہا کہ 350 ڈیموں کا وعدہ ان کو یاد ہے اب تک کتنے منصوبے مکمل ہوئے ، انہوں نے کہا کہ صرف دس کلومیٹر تک سڑک بنانا اور ادھورے منصوبے کا افتتاح کرنا سمجھ سے بالاتر ہے، مسرت احمد زیب نے کہا کہ تحریک انصاف کے ممبران اسمبلی جن کا تعلق سوات سے ہے انہوں نے سوات کے لوگوں کے ووٹوں کو عمران خان پر بیچ دیئے ہیں اور اسکا زندہ ثبو ت مالاکنڈڈویژن کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ ہے

سوات ڈیڈک کمیٹی کے چیئرمین فضل حکیم خان کا آج صوبائی اسمبلی میں اواز اٹھانے کا اعلان

                                                                                                                                                                 
سوات ڈیڈک کمیٹی کے چیئرمین فضل حکیم خان کا آج صوبائی اسمبلی میں اواز اٹھانے کا اعلان ، تمام ممبران کو اعتماد میں لیکر ملاکنڈ ڈویژن کی خصوصی حیثیت برقرار رکھیں گے ، گذشتہ روز سوات پریس کلب میں تمام سیاسی پارٹیو، تاجر برادری ، سول سوسائٹی ، وکلاء کے گرینڈ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے ڈیڈک کمیٹی کے چیئرمین ایم پی اے فضل حکیم خان نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن کی خصوصی حیثیت کو کسی بھی صورت ختم نہیں ہونے دیں گے ، فاٹا کو صوبے کا حصہ بنا کر پی ٹی آئی نے تاریخی اقدام اٹھا یا ہے اور اس قبائلی علاقے کے عوام کو ملک کے دیگرحصوں کے شہریوں کی طرح حقوق دلائیں گے ، ملاکنڈ ڈویژن کے تمام ممبران قومی وصوبائی اسمبلی سے رابطے شروع کئے اور اس سلسلے میں تمام ممبران ایک ہی موقف پر متفق ہے کہ عوامی مراعات یا ملاکنڈ ڈویژن کی خصوصی حیثیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ، انہوں نے کہا کہ میں عوام کا خادم ہوں اور عوام کی خدمت کے لئے سیاسی میدان میں ہو میں یہاں کے عوام کے لئے مراعات لاؤنگا ، ان سے مراعات چھیننے کے مکمل خلاف ہوں اور آج پور ے ڈویژن کے ممبران صوبائی اسمبلی میں ملاکنڈ ڈویژن کی حیثیت کو برقرار رکھنے کے لئے آواز اٹھائینگے ۔

پاکستان جونیئر ایشیا ہاکی کپ کے فائنل میں پہنچ گیا


ملائشیا (نیوز ڈیسک ) پاکستان جنوبی کوریا کو شکست دے کر جونیئر ایشیا ہاکی کپ کے فائنل میں پہنچ گیا جس میں
 اس کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔قومی ہاکی ٹیم جنوبی کوریا کو شکست دے کر جونیئر ایشیا ہاکی کپ کے فائنل میں پہنچ گئی، سیمی فائنل میں پاکستان اور کوریا کا میچ مقررہ وقت تک 2-2 گول سے برابر رہا تاہم قومی ٹیم نے جنوبی کوریا کو پنالٹی شوٹ پر 7-8 سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔ جونیئر ایشیا ہاکی کپ کے فائنل میں کل پاکستان کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔

سوات ضلعی پولیس سربراہ واحد محمود کے فوری احکامات پر ضلع بھر میں گزشتہ تین روز کے دوران جرائم پیشہ افراد ،مجرمان اشتہاریوں،سماج اور ملک دشمن عناصر کے خلاف جاری ایک باقاعدہ اور منظم کوئیک گرینڈ آپریشن جاری ہے۔


                                                                                                                                                                   سوات ضلعی پولیس سربراہ واحد محمود کے فوری احکامات پر ضلع بھر میں گزشتہ تین روز کے دوران جرائم پیشہ افراد ،مجرمان اشتہاریوں،سماج اور ملک دشمن عناصر کے خلاف جاری ایک باقاعدہ اور منظم کوئیک گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ سپیشل پولیس کمانڈوز ایلیٹ فورس ،آپریشن پولیس ٹروپس ،لیڈیز پولیس،K-9 سکواڈ،بم ڈسپوزل پولیس یونٹ کی مجرمان اشتہاریوں کے ٹھکانوں پر کمانڈوز ایکشن۔پہاڑی دشوار گزار گھاٹیوں ،کھائیوں دروں کو سپیشل پولیس کمانڈوز ٹروپس نے گھیرے میں لے لیا۔ دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں انتہائی مطلوب سماج اور ملک دشمن عناصر کیخلاف کمانڈوز ٹروپس پہاڑوں ،گھاٹیوں ،کھائیوں اور دروں میں داخل ہو گئے ۔آپریشن کے دوران مکانات چیک کئے گئے۔گزشتہ تین روز کے دوران ضلع بھر کے گردونواح میں سرچ اپریشن کے دوران سینکڑوں افراد کی بزریعہ جدید ٹیکنالوجی CRVS چھان بین کی گئی۔جبکہ بزریعہ جدید ٹیکنالوجی VVSہزاروں گاڑیوں کی بھی باریک بینی سے تلاشی لے لی گئی۔ اسی طرح چیکنگ کرایہ داران ایکٹ کے خلاف ورزی پر27ایف آئی آر ہوٹل ایکٹ خلاف ورزی پر3ایف آئی آر درج کی۔سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کے دوران اسلحہ و ایمونیشن برامد کئی گئے جسمیں10عدد بندوق ، پستول15 عدد ،165عدد کارتوس برامد کئی گئی، جرائم پیشہ افراد اور سماج و ملک دشمن افراد کیخلاف شروع کی گئی آپریشن کے دوران تمام اہداف کامیابی سے حاصل کر لئے گئے۔11کلوگرام چرس ،183ہیروئن 250گرام برآمد کی،2اشتہاری ملزمان بھی گرفتارکرلی،300مشتبہ افراد گرفتارکی۔ضلعی پولیس سربراہ سوات واحد محمود نے آپریشن کے دوران عوام الناس کے تعاون کی تعریف کرتے ہوئے ان کے جزبہ حب الوطنی کو سراہا۔اور مستقبل میں بھی پولیس کے ساتھ تعاون کی پالیسی اور بہترین کوارڈنیشن کی امید ظاہر کی۔خیبر پختونخواء پولیس کئی دہائیوں سے دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑ نے والی فورس ہے۔ملکی بقا اور سلامتی امن و امان کے قیام کے لیے ان کی دی گئی قربانیوں کو تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف سے لکھا جائے گا ۔پولیس فورس کے شہداء کی قربانیوں کی بدولت ہی آج معاشرے میں امن و امان کا قیام ممکن ہو سکا ہے۔پولیس فورس آپنی شہداء کی قربانیوں کا لاج رکھتے ہوئے مستقبل میں بھی ملک کی سا لمیت اور دفاع کے لیے ہر قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔

فیورٹ پوسٹ